اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے ویساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کو مبارکباددی ہے انہوں نے کہا کہ خوشیوں کے اس تہوار پر دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں پاکستان امن و سلامتی والا ملک ہے ہمار ا ملک اور دین امن و بھائی چارے اور پیار محبت کا درس دیتا ہے سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں ہر حوالے سے آزاد ہیں۔دریں اثناء فرخ حبیب نے کہا ہے کہ قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین کے استعفے منظور کر کے استعفوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اپنے ٹویٹ میں فرخ حبیب نے کہا کہ قائم مقام سپیکر نے تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے قومی اسمبلی رولز َاور ضابطے کے مطابق منظور کئے گئے ہیں امپورٹڈ حکومت کو تحریک انصاف قبول نہیں کرسکتی قائم مقام سپیکر کی جانب سے 123 استعفوں کے نوٹیفکیشن کے بعد ملک انتخابات کی طرف بڑھے گا۔
پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں ہر حوالے سے آزاد ہیں، فرخ حبیب
Apr 15, 2022