ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے شکوک وشبہات ختم ہوگئے:اسلم غوری

Apr 15, 2022

اسلام آباد( نامہ نگار)ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے اپنے رد عمل میں کہاکہ اہم معاملات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے بہت شکوک وشبہات ختم ہوئے ۔امید کرتے ہیں آئندہ بھی تمام سٹیک ہولڈر اپنے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں گے ، سب کی عزت اسی میں ہے ۔اسلم غوری نے کہا کہ عمران نیازی نے آئین توڑا ،ملکی وقار کو نقصان پہنچایا ،جھوٹ بولا،ایسے شخص کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے ۔قومی سلامتی سے متعلق کو یوں زیربحث لانا اور عالمی برادری پر الزامات سے ملک کو سخت نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ۔عمران نیازی ملکی سالمیت کو داؤ پر لگاگیا ۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ اداروں کا احترام ہے ،ہر ادارہ اپنی حدود میں کام کرے گا تو ملک مضبوط ہوگا اور ترقی کرے گا ۔عمران نیازی کو گھر نہ بھیجا جاتا تو اداروں میں پھوٹ پیدا کرنے مذموم کوششیں کرتا ۔پاکستان کا مستقبل مضبوط جمہوریت ہے ۔اسلم غوری نے مزیدکہا کہ حکومت اور اتحادی جماعتیں ملکی وقار اور اداروں کے احترام میں اضافہ کریں گے ۔

مزیدخبریں