اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدرچوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے آزاد کشمیر میں ہارس ٹریڈنگ کی بدترین مثال قائم کی جا رہی ہے ،علی امین گنڈا پور اور اسد عمر پانچ ارب روپے کی ڈیل میں شامل ہیں،عمران خان کو ایک اور اے ٹی ایم مشین مل گئی ہے ،آزاد کشمیر کے اندر ریاست کے وزیر اعظم قیوم نیازی کی اپنی ہی جماعت نے چارج شیٹ لگا عدم اعتماد کی تحریک چلائی جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی جبکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور اپنے کارکن کو ہی آگے لائی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ مرکز کی طرح آزاد کشمیر آزاد کشمیر میں ایک ہیں،آزاد کشمیر کے اندر ریاست کے وزیر اعظم قیوم نیازی کی اپنی ہی جماعت نے چارج شیٹ لگا عدم اعتماد کی تحریک پیش کی اور اراکین اسمبلی کو نتھیا گلی منتقل کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ عمل بدنیتی پر مشتمل ہے ، وزیر اعظم آزاد کشمیرکے استعفی کے بعد قیادت کی جانب سے مشاورت کر کے لائحہ عمل طے کریں گے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یسین نے جنرل سیکرٹری فیصل راٹھور ، سابق صدر آزاد کشمیر حاجی یعقوب کے ہمراہ اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی آزاد کشمیر سید اعزادار کاظمی اور سردار امجد یوسف بھی موجود تھے
آزاد کشمیر میں ہارس ٹریڈنگ کی بدترین مثال قائم کی جا رہی ،چوہدری ٰیٰسین
Apr 15, 2022