قوم سامراجی قوتوں سے آزادی کیلئے متحد ہو چکی: نعیم جاوید نوری 


لاہور ( خصوصی نامہ نگار  ) جمعیت علمائے پاکستان لاہور کے صدر معروف دینی و روحانی سکالر علامہ مفتی نعیم جاویدنوری نے کہا کہ چند میر جعفروں کے علاوہ پوری قوم اس وقت سامراجی قوتوں سے آزادی کیلئے تیار اور متحد ہوچکی ہے۔عمران خان سے اپنے دور حکومت میں جو غلطیاں کوتاہیاں ہوئیں انکا احساس کرنا چاہیے۔سولوفلائٹ کی بجائے تمام محب وطن قوتوں کو ساتھ ملائیں۔امریکی غلامی سے نجات کوئی آسان کام نہیں اس کیلئے تمام محب وطن اور غیرت مند قوتوں کا متحد ہونا بڑا ضروری ہے۔ اب وقت آگیا ہے عمران خان امریکی اور دیگر سامراجی قوتوں کی غلامی سے انکار کے ساتھ ساتھ ملک میں سرمایہ دارانہ سودی نظام کے خاتمے کی بھی تحریک چلائیں۔مرکزی جامع مسجد فیضان رسول چوبرجی لاہور میں درس قرآن کے موقع پر علامہ مفتی نعیم جاوید نوری نے کہا کہ قرآن ہمیں سامراجی قوتوں سے آزادی کا درس دیتا ہے۔عمران خان امریکی غلامی سے نجات کے نعرے کو صرف الیکشن جیتنے کا کارڈ نہ بنائیں بلکہ اب پوری کو متحد کرکے عالمی استعماری اور سامراجی قوتوں  سے آذادی کی پوری تحریک چلائیں۔

ای پیپر دی نیشن