الاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان کی معروف آئی ٹی کمپنی ٹیک ابائوٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاذب زمان کو پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پنجاب ریجنل سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ گورننس کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ۔ جس کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز ریجنل چیئرمین اور نائب صدر ایف پی سی آئی محمد ندیم قریشی نے ایک خصوصی تقریب میں دیا۔ واضح رہے کہ جاذب زمان گوجرانوالہ کی مشہور کاروباری و سیاسی شخصیت چوہدری سرور گھمن کے صاحبزادے ہیں۔ جاذب زمان کی آئی ٹی کمپنی شاندار کارکردگی کی بدولت مسلسل تین سال صدارتی ایورڈ لینے میں کامیاب رہی ہے۔ پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پنجاب ریجنل سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ گورننس کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔