چلاہور (خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے ریاستی اداروں عدلیہ اورپاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ریاستی اداروں کیخلاف مہم چلانے والوں کوکیفرکردار تک پہنچایا جائے۔انصاف کی فراہمی آزاد عدلیہ ،مضبوط دفاع مضبوط افواج سے ہی ممکن ہے۔کسی جماعت یافرد کو اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ حب الوطنی کے نام پر قوم کو تقسیم درتقسیم کرے۔بے شک جب کوئی جماعت حکومت میں ہوتووہ ریاستی اداروں کیساتھ سیم پیج پر ہوتی ہے اورجب وہ اقتدار سے ہٹ جائے تواس کے سوشل میڈیا کے ہینڈلر ریاستی اداوں کی ٹرولنگ شروع کردیتے ہیں۔ ایسے ہی حکومت اترنے والی جماعت کے جلسوں میں ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کیاجارہاہے جوکہ انتہائی افسوسناک اورتشویش کاباعث ہے۔جامعہ نعیمیہ میں علماء کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہاکہ نئی حکومت معاشرے میں منفی پراپیگنڈے کی روک تھام کویقینی بنائے۔