قرآن و حدیث کے احکامات کے مطابق ربا حرام مطلق ہے: شجاع الدین شیخ 

Apr 15, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار)تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ قرآن و حدیث کے احکامات کے مطابق ربا حرام مطلق ہے۔ 1991ء میں وفاقی شرعی عدالت نے bank interest کو ربا قرار دینے کا معرکۃ الاراء فیصلہ دیا تھا لیکن گزشتہ 30 برس کے دوران مختلف حکومتوں اور ملک کے معاشی اداروں نے اس فیصلے کو کالعدم کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔ 2002ء میں مغرب کا خوف اس حد تک دکھائی دیا کہ ایک عدالتی فیصلہ کے ذریعہ سود کے حرام مطلق ہونے کے حوالے سے 1991ء کے وفاقی شرعی عدالت اور 1999ء کے سپریم کورٹ کے شریعت ایپیلٹ بنچ کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملہ فیڈرل شریعت کورٹ کو دوبارہ ریمانڈ کر دیا گیا۔ 

مزیدخبریں