لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے باغوں کے شہر لاہور کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ڈپٹی سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی احمد ایاز فیلڈ میں متحرک ہو گئے ہیں۔سی ای او رافعہ حیدر کی ہدایات پر ڈپٹی سی او احمد ایاز نے آپریشن ٹیموں کے ہمراہ شہر بھر میں صفائی کا جائزہ لینے کے لیے وزٹ کیا جبکہ راوی ٹاؤن میں آپریشن ٹیموں کے افسران سے میٹنگ کی۔
اور علاقے میں صفائی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔
ڈپٹی سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی احمد ایاز کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں اربن یونین کونسلزکے ساتھ ساتھ دیہی یونین کونسلزمیں بھی صفائی انتظامات کو یقینی بنا رہی ہیں۔