اوپن یونیورسٹی:داخلے18تاریخ کو بند ، امتحانات 25اپریل سے شروع ہونگے 


اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار 2022 کے دوسرے مرحلے کے داخلے 18۔اپریل کو بند ہورہے ہیں۔اس مرحلے میں پیش کئے جانے والے پروگراموں میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز، بی ایڈ، بی ایس، بی اے، بی بی اے، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفیکیٹ کورسز شامل ہیں۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.aiou.edu.pkپرآن لائن دستیاب ہیں۔کنٹرولر امتحانات، ڈاکٹر محمد اجمل چوہدری کے مطابق سمسٹر خزاں 2021 میں پیش کئے گئے بی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری)، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن(ہیومن ریسورس مینجمنٹ، اسلامک بینکنگ اینڈ مارکیٹنگ)، بی ایڈ، بی بی اے، بی ایس اکانٹنگ اینڈ فنانس اور سرٹیفکیٹ کورسز کے امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ25۔اپریل سے شروع ہوں گے جو 22۔جون تک جاری رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن