حکومت کے غیرفطری اتحاد کا یکجا  رہنا ممکن نہیں: واصف مظہر راں 


 مخدوم رشید ( نامہ نگار) ایم پی اے ملک واصف مظہر راں نے کہا ہے کہ عمران خان فوری انتخابات کے لئے عوامی رابطہ مہم کا پشاور سے آغاز کر چکے ہیں  عدلیہ نے بہتر فیصلے دے کر آئین وقانون کی حکمرانی کو عظمت دی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں  نے ملک رمضان راں کے ڈیرے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ ملک میں آئیڈیل جمہوری صورتحال ہے گیارہ پارٹیوں نے اکھٹے ہو کر عددی اکثریت حاصل کی لیکن غیر فطری اتحاد کا یکجا رہناممکن نہیں ۔

 اس موقع پر ملک رمضان راں‘چوہدری شعیب سنگھیڑا‘چوہدری شمس الحق سنگھیڑا‘چوہدری الیاس کلویا‘اظہر خان‘مظفر زرگر ودیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن