بابر اعظم تینوں فارمیٹ کا بہترین کھلاڑی ہے : ڈیل سٹین 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر ڈیل سٹین نے پاکستانی کرکٹر اعظم خان کیساتھ ’فشنگ ڈیٹ‘ کا اعتراف کرلیا۔ڈیل سٹین نے ٹوئٹر پر مداحوں سے سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں اْن کے چاہنے والوں نے سوالات کا تانتا باندھ دیا۔ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں اس وقت تینوں فارمیٹس کا  بہترین کرکٹر کون ہے؟جواب میں انہوں نے بابر اعظم لکھا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ یہ تو بہت ہی بہترین ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ’کیا آپ پاکستان آنا پسند کریں گے؟جواب میں انہوں نے کہا کہ ہاں ضرور، میں اعظم خان کیساتھ فِشنگ ڈیٹ بھی مار چکا ہوں۔فشنگ ڈیٹ اصل میں ڈیٹنگ ایپس پر اپنی تمام دلچسپیوں کیلئے پیغامات بھیجنے کے عمل کو کہتے ہیں۔ لیجنڈری جنوبی افریقی تیز گیند باز ڈیل سٹین جن کو 21ویں صدی کے بہترین تیز گیند بازوں میں شمار کیا جاتا ہے، اپنے دور کے سپر سٹار ہیں جو اپنی فاسٹ بائولنگ اور جارحانہ انداز کی وجہ سے مشہور ہیں، انہوں نے ٹویٹر پر بھارتی ٹرول کو منہ توڑ جواب دیا۔بھارتی مداح نے سٹین کی بے عزتی کی کہ بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ ان سے بہتر باؤلر ہیں۔ 38 سالہ ڈیل سٹین نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ بہتر ہے کیونکہ میں ریٹائر ہو چکا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...