کائونٹی کرکٹ میں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے: بابر اعظم

لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ڈی ایچ اے میں سپورٹس کی بہترین سہولیات موجود ہیں ۔ماضی میں کھلاڑیوں کو ایسی سہولیات میسر نہیں تھی ۔کاؤنٹی کرکٹ میں صرف ٹی ٹونٹی فارمیٹ کھیلا ہوں ۔ کاؤنٹی کرکٹ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ۔ شاہین شاہ آفریدی نے شاندار کارکردگی دکھائی‘ خوشی کی بات ہے کہ شاہین آفریدی گیم میں جان مارتا ہے ۔ شاہین آفریدی آئی سی سی رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں اپنی کارکردگی کی بنا پر آئے ۔نہ صرف گالف کے بلکہ دیگر سپورٹس کو بھی انجوائے کرتا ہوں۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان سے بہت محظوظ ہوئے ۔ آسٹریلیا کے علاؤہ دیگر ٹیمیں بھی مستقبل میں پاکستان آئیں گی ۔ غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہوتا ہے۔بابر اعظم نے متحدہ عرب امارات  سے واپسی پر گالف کورس کا رْخ کیا، وہ نجی دورے پر متحدہ عرب امارات گئے ہوئے تھے۔اس حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ گالف کورس میں اچھا محسوس کررہا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...