ریاست مدینہ کی بات کرنیوالوں نے قوم کے جذبات سے کھیلنے کے سواکچھ نہیں کیا:ملک یوسف 

Apr 15, 2022

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ ملک یوسف نے کہا ہے کہ دوسروں کو این آر او نہ دینے کی باتیں کرنے والے عمران خان اب خود این آر او مانگ رہے ہیں۔پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی بات کرنے والوں نے قوم کے جذبات سے کھیلنے کے سواکچھ نہیں کیا ۔ نواز لیگ کی قیادت نے کبھی این ا ٓر او مانگا نہ عمران خان سے کسی طرح کی ڈیل کرنے کی کوشش کی مگر عمران خان نے سستی شہرت کی خاطر بار بار الزام تراشی کی جسے کبھی ثابت نہیں کرپائے ۔، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک ندیم یوسف ڈالو اور ملک حمزہ ندیم کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا۔پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی بات کرنے والوں نے قوم کے جذبات سے کھیلنے کے سواکچھ نہیں کیا ۔

مزیدخبریں