لاہور(اپنے نامہ نگارسے)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں 5ملزمان کو بری کر دیا۔بری ہونے والے ملزموں میں قاسم ،ذیشان ناظر عرف ،اسامہ یوسف ، رومان رفیق اورعلی ریاض شامل ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ملزمان کو مدعی مقدمہ نے معاف کر دیا ہے۔