خان گڑھ، روہیلاوالی ( نمائندہ خصوصی، خبر نگار) مظفرگڑھ کے علاقے روہیلانوالی کے تھانہ روہیلانوالی کے سب انسپکٹر جاوید اقبال کی گالم گلوچ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق ولایت نے سب انسپکٹر جاوید اقبال کو تھانہ روہیلانوالی سے معطل کرکے کلوز ٹو لائن مظفرگڑھ کر دیا۔ انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔ مذکورہ سب انسپکٹر نے تھانہ کی حوالات میں بند ملزم کو گالیاں دیں۔