پیکیجز مال لاہور میں بہار میلہ اپنے زوروں پر 

Apr 15, 2022

لاہور(نوائے وقت رپو رٹ )لاہور کا معروف اسٹیٹ آف دی آرٹ شاپنگ مال ’’پیکیجز مال‘‘اپنے بہار خریداری میلہ 2022کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے۔اس میلہ کا مقصد اپریل2022کے آخر تک شہر میںخریداری ،تفریح اور کھانے پینے کے بہترین تجربہ کی فراہمی ہے۔یہ اقدام کوویڈ لاک ڈاؤن کے بعد لوگوں اور کاروباری برادری کیلئے تفریح کی فراہمی اور مقامی کاروباری سرگرمیوںکے فروغ کیلئے اٹھایا گیا ہے،اس میلہ میںلوگوںکی توجہ اور دلچسپی کیلئے خصوصی سرگرمیوںکا منصوبہ بنایا گیا ہے ،تاکہ لوگوں کو خریداری کا مزہ آسکے ،جہاں متعدد ٹاپ برانڈز اپنی ٹرینڈ پرنٹ مصنوعات پیش کرینگے۔اس کے علاوہ خریداروں کی دلچسپی کیلئے جوتے اور دیگر لوازمات بھی دستیاب ہونگے۔ 

مزیدخبریں