کراچی(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما شیخ فضل الہی نے پی ڈی ایم اور محب وطن سیاسی قوتوں کی مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں سلیکٹڈ نااہل عمران حکومت کے خاتمے اور میاں شہباز شریف کے 23 ویں وزیراعظم بننے پر قوم بالخصوص متوالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کا سورج طلوع ہوچکا ہے مہنگائی کا سونامی جو تھمنے کا نام نہیں لے رہا تھا اب اس کو لگام لگ جائے گی ملک ترقی‘ خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ میاں شہباز شریف اب خادم پاکستان بن کر قوم کو ریلیف دینگے۔ وزیراعظم بنتے ہی تنخواہوں میں10 فیصدا ور پنشن میں10 فیصد اضافے نے قوم کے دل جیت لئے ہیں۔
نااہل سلیکٹڈ عمران حکومت کے خاتمے پر قوم نے جشن منایا‘ نو منتخب وزیراعظم میاں شہباز شریف ملخوشحال اور ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے
Apr 15, 2022