ایف پی سی سی آئی:خواجہ شاہ زیب اکرم’’ کوارڈنیشن کمیٹی ‘‘ککنوینر مقرر

Apr 15, 2022


لاہور (کامرس رپورٹر ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے صدر عرفان اقبال شیخ نے فیڈریشن چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم کو 2022ء کیلئے ’’گورنمنٹ افیئرزاینڈ کوارڈنیشن‘‘ کمیٹی کا کنوینر اوراحتشام الحق کو ڈپٹی کنوینر مقرر کیا ہے۔ اس موقع پر ریجنل چیئرمین محمد ندیم قریشی نے کہاکہ خواجہ شاہ زیب اکرم اور احتشام الحق کوبزنس کمیونٹی کیلئے گراں قدر خدمات اوروسیع تجربے کی بنیاد پر اس عہدے پر فائز کیاگیا ہے۔خواجہ شاہ زیب اکرم گزشتہ سال فیڈریشن چیمبر میں بطور سینئر نائب صدر اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔اس موقع پر خواجہ شاہ زیب اکرم نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

مزیدخبریں