مجموعی ذخائر 44کروڑ88لاکھ ڈالر کی کمی سے 17ارب 2کروڑ81لاکھ ڈا سطح پر آگئے،اسٹیٹ بینک

Apr 15, 2022


کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میںکمی کا سلسلہ جاری ہے ،گزشتہ ہفتہ کے دوران بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے بعد سرکاری ذخائر11ارب ڈالرز کی سطح سے بھی نیچے آگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 8اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دورا ن زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 44کروڑ88لاکھ ڈالرزکی کمی کے بعد 17ارب47کروڑ 69لاکھ ڈالرزسے گھٹ کر 17ارب 2کروڑ81لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر46کروڑ96لاکھ ڈالرزکی کمی سے 11ارب31کروڑ 92 لاکھ ڈالرزسے گر کر 10 ارب 84کروڑ96لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر 2 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کے اضافہ سے 6 ارب 15 کروڑ77 لاکھ ڈالرز سے بڑھ کر 6ارب 17کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر رہے۔تاہم گزشتہ ایک ماہ سے جاری بحران اور سیاسی کشمش کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی پر خدشہ ظاہر کیا جار ہا ہے کہ مجموعی ذخائر 3ماہ کی درآمدات کی ادائیگی کیلئے کافی نہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کو فوری طور پر زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے کوششیں کرنی پڑیں گی۔ تاہم امکان یہی ہے کہ نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف چین اور سعودی عرب دورے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ دونوں ممالک سے مشکل کے اس وقت میں مدد کیلئے درخواست کی جائے۔ 

مزیدخبریں