بجلی اورگیس کی غیر اعلانیہ بندش کا جلد خاتمہ ہوجائیگا: ملک رشید احمد

کوٹ رادھاکشن(نمائندہ خصوصی) شہباز شریف کے وزیر اعظم پاکستان بننے کی خوشی میں مسلم لیگ ن کو ٹ رادھاکشن کا بڑا جشن ، ریلی وجشن کی قیادت مسلم لیگی ایم این اے ملک رشیداحمد خاں، ایم پی اے چوہدری الیاس خاں گجر، انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن ضلع قصورو تحصیل صدر رئوف نواب چوہدری، خالد بھٹی جاپانی، ناصر اقبال غوری نے کی۔ شریف برادران کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر کارکنان میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور زبردست آتش بازی بھی کی گئی۔ اس موقع پر صدرمرکزی تاجر اتحاد میاں اعظم راجو، چوہدری عبدالرشید نورنے شرکت کی۔ مسلم لیگی ایم این اے ملک رشید احمد خاں اور ایم پی اے چوہدری الیاس خاں گجر نے کہا کہ کوٹ رادھاکشن کے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے بجلی اورگیس کی غیر اعلانیہ بندش کا جلد خاتمہ ہوجائیگا ۔ عوام کو عوامی حکومت ہی ریلیف دے سکتی ہے اس لئے جلد ہی عوام کو بڑی بڑی خوشخبریاں سننے کو ملیں گی۔ مقررین نے کہا کہ کوٹ رادھاکشن تا قصور روڈ، قصور تا رائیونڈ روڈ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن