شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مدنی دستر خوان پروگرام کے چیف کوآرڈینیٹر حاجی محمد نواز نے کہا ہے کہ گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی رمضا ن المبارک میں افطاردستر خوانوں کا اہتمام کیا گیا جن میں روزانہ ہزاروں افراد افطار سے مستفید ہوتے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر سحر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ غریب و مجبور افراد باوقار طریقے سے سحری کا کھانا کھا سکیں، ان تمام افراد کا مشکور ہوں جو اس نیک کاز میںبڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ خالد نواز ٹیپو، محمد فضل بلال نواز ایڈووکیٹ، حاجی معراج دین، حاجی علی احمد، حاجی میاں الیاس و دیگر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، حاجی محمد نواز نے کہا کہ رمضان المبارک بھائی چارے،ہمدردی،صلہ رحمی، صبر و ضبط اوراعمال صالح کی طرف مائل کرنے کا مہینہ ہے جس میں مستحقین کی خدمت کرنے والے اللہ تعالیٰ کے وعدے کے مطابق خیر کثیر کے حقدار ٹھہرتے ہیں خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو ماہ صیام میں بے وسیلہ و غریب گھرانوں کی اعانت کا اجر کماتے ہیں ۔
رمضان المبارک بھائی چارے،ہمدردی کا مہینہ ہے :حاجی نواز
Apr 15, 2022