نواں کوٹ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن)کے رہنما وامیدوار یوسی چیئرمین بھکھی اشفاق پپو مہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرے گی مسلم لیگ( ن) ہی عوام کا دکھ درد سمجھتی ہے مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دور میں بھی ملک کے اندر ترقی کی نئی راہیں کھلی ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی تھی ملک پاکستان دوبارہ مسلم لیگ( ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کرے گا۔ قوم کو شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کی ڈھیروںمبارک بادیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ڈیرہ پرکارکنوںمیں مٹھائیاں تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔