پنجاب کے تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کی خود نگرانی کی ، فنڈز لیپس کے منفی کلچر کی حوصلہ شکنی کی گئی
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام صوبے کے عوام کی خوشحالی کا روڈ میپ ہے، پنجاب کی تاریخ کا موجودہ ترقیاتی پروگرام سب سے بڑا ڈویلپمنٹ پروگرام ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 15سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال 2021-22 کے حجم میں 85ارب روپے کے غیر معمولی اضافے کا اعزاز ہماری حکومت کو حاصل ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ 85ارب روپے کے اضافے سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 645ارب روپے تک بڑھایا گیا ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کا موجودہ ترقیاتی پروگرام سب سے بڑا ڈویلپمنٹ پروگرام ہے، سکیموں کے آغاز سے مکمل ہونے کا ٹائم فریم مرتب کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز کا بروقت اور شفاف استعمال یقینی بنایا گیا، پنجاب کے تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کی خود نگرانی کی ہے۔انہوںنے کہا کہ فنڈز لیپس کے منفی کلچر کی حوصلہ شکنی کی گئی، سالانہ ترقیاتی پروگرام صوبے کے عوام کی خوشحالی کا روڈ میپ ہے۔