افطار میں ایلوویرا جوس پینا صحت کےلیے مفید قرار

جڑی بوٹی میں شمار کیے جانے والا ایلو ویرا جلد اور بالوں کی خوبصورتی بڑھانے سے متعلق شہرت رکھتا ہے جبکہ اس کا مختلف طریقوں سے استعمال صحت کے لیے بھی نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے۔رمضان اس جڑی بوٹی کا فائدہ اٹھانے کے لیے بہترین وقت ہے، اس دوران تلی ہوئی مرغن غذاؤں کے استعمال کے باوجود بھی اگر صحت مند اور اسمارٹ رہنا چاہتے ہیں تو ایلو ویرا کا جوس آج ہی سے اپنی افطار کا لازمی حصہ بنا لیں۔غذائی ماہرین کی جانب سے ایلو ویرا کی خصوصیات گنواتے ہوئے کہنا ہے کہ اگر ایلو ویرا کے جوس کا باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو یہ جوڑوں کے درد، نظام ہاضمہ کی کئی شکایات حتیٰ کے موٹاپے سمیت تقریباً 60 بیماریوں سے نجات کا سبب بن سکتا ہے، جڑی بوٹی ہونے سبب شرط یہ ہے کہ اس کا باقاعدگی سے استعمال کیا جائے۔طبی ماہریان کے مطابق طبیعت پر ہلکا ایلو ویرا جوس ایسا فرحت بخش مشروب ہے جو توند کی چربی کو قدرتی طریقے سے گھٹاتا ہے اور رمضان میں ہونے والی عام شکایت بد ہضمی اور تیذابیت سے بھی نجات دلاتا ہے جبکہ قبض جیسے مسائل سے بھی تحفظ دیتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق وٹامن سی سے بھرپور ایلو ویرا جوس دیگر وٹامنز اور منرلز سے بھی بھرپور ہوتا ہے جس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم کے لیے بنیادی اجزاء کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن