پی ٹی آئی کا چارسالہ دور عذاب بن کے گزرا،حافظ منصور 

Apr 15, 2022

 کلرسیداں(نامہ نگار)تحریک لبیک حلقہ پی پی سات کے امیر حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا چارسالہ دور عوام کے لیے عذاب بن کے گزرا۔مہنگائی بے روزگاری لا قانونیت نے ڈیرے ڈالے رکھے۔تحریک لبیک پر تین کریک ڈاون کیے ہزاروں کارکنان کو ناحق جیلوں میں ڈالا،چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیاگیا۔علماء مشائخ کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالیگے۔ہزاروں کارکنان کو سٹیٹ فائر سے زخمی کیا 34کارکنان کو شہید کیاگیا۔انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ تحریک لبیک کو کالعدم کرنے والے آج خود کالعدم ہوگئے ہیں ان کی حکومت کی کارگردگی بدتمیزی بد تہذیبی بہتان تراشی جھوٹ مکر فریب کرپشن کے سوا کچھ نہیں تھی شہباز گل،فواد چوہدری، شیخ رشید، فردوس عاشق اعوان جیسے لوگ ملک کی بدنامی کا سبب بنے۔ انہوں نے کہا کہ نئی بننے والی حکومت سے بھی بہتری کی امید نہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تحریک لبیک کا ساتھ دے کر فرسودہ نظام  تبدیل کرنے میں تحریک لبیک کی مدد کریں۔

مزیدخبریں