بیرونی قوتوں کے حکم پرحکومت پر شب خون مارا گیا،ملک امین اسلم

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت )سابق معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہاہے کہ بیرون قوتوں کے حکم اور ڈالروں کی عوض تحریک انصاف کی حکومت پر شب خون مارا گیا ہم ایک آزاد قوم ہیں کسی بیرون قوت کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے سابق وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو خود داری سے جینا سکھایا قوم کو نے چوروں کی حکومت تسلیم کرنے سے انکار کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان کے لیڈر صرف عمران خان ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا انہوںنے کہا کہ ملک کی گیارہ جماعتیں مل کر عمران خان کے خلاف سازش کر تی رہیں بیرون ملک کی سازش نے عمران خان کی حکومت کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا گذشتہ دنوں ملک گیر پر امن احتجاج کرکے قوم نے پیغام دیا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں عمران خان دلوں کے وزیر اعظم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن