فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ کل رات کراچی کا پی ٹی آئی جلسہ سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کل رات کراچی کاجلسہ سندھ کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ ہوگا، ہمیں اپنے ہی 25 دسمبر2011 کے جلسے کا ریکارڈ توڑنا ہے۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی غیور قوم نے فیصلہ کرلیا امپورٹڈحکومت نامنظور، پوری قوم کی آواز ،فوری انتخابات۔خیال رہے کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے پاور شو کی تیاریاں روز شور سے جاری ہے، چیئرمین عمران خان کل شام چار بجے کراچی پہنچیں گے۔عمران خان اپنے دورے کے دوران شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈریزنگ افطار ڈنرمیں شرکت کریں گے اور رات کو باغ جناح گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی سولہ اپریل کی رات کراچی میں ہی قیام کریں گے۔
انشاء اللہ کل رات کراچی کا جلسہ سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا - مطلب ہمیں اپنے ہی 25 دسمبر 2011 کے جلسے کا ریکارڈ توڑنا ہے -حقیقی آزادی کی جانب گامزن - پاکستان کی غیور قوم - جس نے فیصلہ کر لیا کہ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور