قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 ہنگو کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کےلئے انتخابی مہم آج رات ختم ہوجائے گی۔
خیبرپختونخوا کے صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق اس حلقے میں ضمنی انتخابات اتوار کو ہوں گے۔ تین لاکھ سے زائد رجسٹرڈ رائے دہندگان ووٹ ڈالیں گے، الیکشن کمیشن نے دو سو دس پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں جن میں چونسٹھ مردوں اورر پچپن خواتین کےلئے ہیں جبکہ اکانوے مشترکہ پولنگ سٹیشن ہیں۔ اسی طرح دس پولنگ سٹیشنوں کو حساس جبکہ بہتر کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ این اے 33 کی نشست کےلئے پانچ امیدوار میدان میں ہیں،ووٹنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی اور بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
یہ نشست رکن قومی اسمبلی خیال زمان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔