عالمی برادری اسرائیل کی جانب سے کشیدگی میں اضافے کے بعد فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کرے:محمودعباس

Apr 15, 2022 | 17:03

ویب ڈیسک

فلسطین کے صدر محمود عباس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے کشیدگی میں اضافے کے بعد فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کرے۔ محمود عباس نے ان خیالات کا اظہار مشرق وسطی کیلئے امن عمل سے متعلق یورپی یونین کے خصوصی نمائندے Sven Koopmans سے ملاقات کے دوران کیا۔ محمود عباس نے کہا کہ فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کے مسلسل حملے ناقابل برداشت ہیں۔

مزیدخبریں