چین سے 30 کروڑ ڈالر مل گئے :پاکستان کو ایک ارب ڈالر دیں گے ، امارات کی تصدیق 


 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کردی ہے کہ چین کے بینک آئی سی بی سی سے تیس کروڑ ڈالر کی تیسری قسط آج سٹیٹ بینک کو موصول ہو گئی ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ٹویٹ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے بینک آئی سی بی سی نے پاکستان کیلئے ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کی فنانسنگ فیسیلٹی منظور کی تھی جس کی آخری قسط موصول ہوئی ہے۔ چین کے بینک آئی سی بی سی سے تیس کروڑ ڈالر سٹیٹ بینک کو موصول ہونے کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے۔مزید برآں امارات نے آئی ایم ایف کو تصدیق کر دی ہے کہ وہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر دے گا ۔
چین، 30 کروڑ ڈالر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...