اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں منعقد ہونے والی ورلڈ بینک - آئی ایم ایف اسپرنگ میٹنگز 2023 کے ایک حصے کے طور پر ورلڈ بینک میں جنوبی ایشیا کے نائب صدر مارٹن رائسر سے ویڈیو لنک پر ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے نائب صدر کو عالمی بینک کے تعاون سے چلنے والی اصلاحات کی تکمیل کے بارے میں بتایا، ، جن کے تحت جی اےس ٹی کو ہم آہنگ کرنے جیسی بڑی اصلاحات حاصل کی گئی ہیں۔ ایف ایم نے سیلاب کی بحالی اور تعمیر نو میں پاکستان کی مدد کرنے پر ورلڈ بینک کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔ نائب صدر ورلڈ بےنک مارٹن نے سیلاب سے متعلق تمام منصوبوں کی تیز رفتار کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
اسحاق ڈار کی واشنگٹن میں ورلڈ بینک جنوبی ایشیا کے نائب صدر سے ویڈیو لنک ملاقات
Apr 15, 2023