اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے ترجمان نے عدالت عظمیٰ کے معزز ججز کے درمیان جھگڑے کی تردید کردی ہے۔ سپریم کورٹ کے ترجمان نے واک کے دوران معزز ججز کے درمیان جھگڑے کی خبروں کی تردیدکردی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ معزز ججوں کے درمیان کسی قسم کی کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوا۔ جھوٹی خبریں سپریم کورٹ اور ججز کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش ہے، ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ ججز کے متعلق جھوٹی خبریں قانون کی خلاف ورزی ہیں، جھگڑے کی خبر بے بنیاد اور عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ خبریں چلائی گئیں کہ 13 اپریل کی شام کو ججز کالونی کے پارک میں شام کے وقت واک کرتے ہوئے جج صاحبان کے درمیان جھگڑا ہوا، یہ خبریں سراسر غلط ہیں، ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
تردید
ججز میں جھگڑے کی خبریں جھوٹی ہیں: ترجمان سپریم کورٹ
Apr 15, 2023