مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ چکی : چوہدری مشتاق 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما بزرگ سیاستدان چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ایک سال میں پاکستان کو سیاسی، معاشرتی طور پر تباہ کر دیا مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، سفید پوش طبقہ کسمپرسی، بے بسی، ترسی ہوئی زندگی گزار رہا ہے موجودہ حکومتی اتحاد کے تحت بننے والی کابینہ نے 19 اپریل 2022ءکو حلف لیا تھا اس حلف سے لے کر آج تک عوام خوار اور مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں اور پی ڈی ایم کی ایک سالہ کارکردگی یہ ہے کہ سفید پوشوں کی سفید پوشی بھی خطرے سے دو چار ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری عمر مشتاق ورک کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن