قصور (نمائندہ نوائے وقت)قصور کے نواح میانوالہ میں گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر شادی شدہ خاتون کی بلیچنگ کیمیکل پی کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش۔ گنڈا سنگھ قصور کے نواحی گاو¿ں میانوالہ آصف اور اس کی بیوی ثناءکا گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز میاں بیوی میں لڑائی ہوئی جس سے دلبرداشتہ ہو کر ثناءبی بی نے کیمیکل پی لیا ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا۔