شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر و امیدوار پی پی 140کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا کہ ساری قوم آئین کو بچانے کیلئے عمران خان کی ایک کال پر سڑکوں پر نکلنے کیلئے تےار ہے ، عدلیہ آئین و قانون کی بالا دستی کیلئے کسی دباﺅ کو خاطر میں نہیں لائے گی کرپشن کے اتحادی سن لیں اگر آئین توڑا گیا تو پوری قوم سڑکوں پر آنے کےلئے بیتاب ہے اور وہ صرف عمران خان کی کال کا انتظار کر رہی ہے، اپنے ایک بیان میں کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی انتقامی سیاست نے ملک کو تباہ کر دیا ہے پی ٹی آئی ملک و قوم کو تمام بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔