شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)انصاف لائیرز فورم کے نائب صدر چودھری محسن اعجاز گورایہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے ملکی معیشت تباہ کر کے غریبوں کا کچومر نکال دیا ہے کرپٹ ٹولہ آئندہ انتخابات تک موجیں کرلے عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بن کر پاکستان ترقی اور عوام کو خوشحالی کی شاہراہوں پر جبکہ ملک و قوم کے مفادات، احساسات ، جذبات اور آئین پاکستان سے کھلواڑ کرنیوالوں کو عبرت کا نشان بنا دینگے ایک سازش کے تحت عمران خان کو اقتدار سے الگ تو کر دیا گیا مگر پی ڈی ایم سے نہ حکومت چل رہی ہے نہ ملک اور نہ ہی معیشت ٹھیک ہورہی ہے دوسری طرف امن وامان کی صورتحال بھی دگرگو ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے چیمبر میں صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیااس موقع پر لائیرزفورم کے دیگر عہدیداران بھی موجودتھے۔