زکریا شاہین کی وفات پر تعزیتی ریفرنس


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)انجمن تاجران لنڈا مارکیٹ کے زیر اہتمام جنرل سیکرٹری محمد زکریا شاہین کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کاا نعقاد کیا گیا جس کی صدارت سرپرست اعلیٰ ملک فریاد علی نے کی اس موقع پر رانا سعید ، حاجی محمداسلم ،چودھری گلزار احمد، رانا ادریس ،عدیل کمبوہ ،چودھری ساجد ، عبدالرشید شاکر، شہزاد غزالی ، چودھری شاہد ، محمد امجد بائی سمیت تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی نماز جمعہ کے بعد لنڈا مارکیٹ سیکرٹریٹ میں محمدزکریا شاہین مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قر آن خوانی اور انکے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن