شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر میاں افضال حیدر نے کہا کہ پی ڈ ی ایم کی حکومت نے ایک سال میں ملک کو کنگال کر دیا، ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے لٹیرے الیکشن سے راہ فرار چاہتے ہیں لیکن پاکستانی قوم اب انہیں الیکشن اور ملک سے بھاگنے نہیں دےگی آئین و قانون کی بالادستی کیلئے پوری قوم چیئرمین عمران خان کی قیادت میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کے ساتھ کھڑی ہے اور عنقریب تمام آئین شکن انصاف کے کٹہرے میں ہونگے، آئین و قانون کی دھجیاں اڑانے والے کس منہ سے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی منارہے ہیں۔
پی ڈ ی ایم کی حکومت نے ملک کو کنگال کردیا: مےاں افضال حےدر
Apr 15, 2023