لاہور(نمائندہ خصوصی)کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں تعینات 4 سب انسپکٹر کی اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔ پولیس افسران کو پروموشنل رینک لگانے کی تقریب میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کامران عادل مہمان خصوصی تھے ان کے علاوہ ایس ایس پی ڈسپلن عمران کشور،ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر اور دیگرسینئر افسران نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کامران عادل نے مرزا ارشد بیگ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے محمد نواز،نذیر احمد اور محمد ریاض کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے اورپروموٹ ہونے والے افسران کو مبارکباد دی۔
4 سب انسپکٹر کی اگلے عہدوں پر ترقی‘رینک لگانے کی تقریب
Apr 15, 2023