لاہور(نمائندہ خصوصی) شفیق آباد پولیس نے دوران واردات شہریوں پر تشدد اور فائرنگ سے زخمی کرنے والے 3 ڈکیت گرفتار کر لیے ۔ شفیق آباد پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی ڈکیت علی حسین‘نوید اور آصف کو گرفتار کر کے گینگ ملزمان کے قبضہ سے 2 لاکھ 50 ہزار نقد رقم 17 موبائل 1 موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمدکر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان دوران واردات اسلحہ کا استعمال کرتے اور فائرنگ کرتے تھے ان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے ۔دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔