36 سالہ کنڈکڑبس سے گر کر پراسرار طور پر جاں بحق‘ڈرائیور گرفتار 

Apr 15, 2023


لاہور(نمائندہ خصوصی)لوئر مال کے علاقے میں 36 سالہ کنڈیکڑبس سے گر کر پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ۔ لوئر مال کے علاےق میں بس کنٹریکٹر پرسرار طور پر بس سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چیچہ وطنی کا رہائشی عمر لاہور سے صادق آباد کی بس پر کنڈیکٹری کرتا تھا ۔اس کی موت کی وجہ پورسٹمارٹم رپورٹ آنے پر معلوم ہو گی تاہم اس حوالے سے ڈرائیورکو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

مزیدخبریں