قرآن پاک زندگی کے تمام پہلوﺅں پر رہنمائی فراہم کرتا ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، متعدد دینی کتابوں کے مصنف ، اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ قرآن پاک جو قیامت تک کیلئے انسانیت کو ضابطہ حیات بنا کر اس ماہ مقد س میں عطا ہوا اور انسانی زندگی کے تمام پہلوﺅں پر رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اس پر عمل کرنے سے معاشرے میں انقلابی اور مثبت تبدیلیاں ظاہر ہوتی ہیں۔ اسلام کی بعثت سے پہلے عربوں میں جو برائیاں اور ظلم تھے۔ وہ کیسے اچھائیوں میں بدل گئے۔ وہ سب دین محمدی کی برکت سے ممکن ہوسکا پورا معاشرہ چند سالوں میں امن و آتشی کا گہوارہ بن گیا۔ آج ہمارے ہاں جو ماحول بنا ہوا ہے وہ ان تعلیمات سے انحراف اور لاتعلقی کا نتیجہ ہے اور ہمارے اندر تمام برائیاں غور کر آئی ہیں۔ ہمارے دین کی اچھائیاں دوسرے مذاہب نے اپنالی ہیں اور وہ ترقی کی منازل طے کرتے جارہے ہیں۔ ہمیں اپنے عمل اور رویوں سے سچا مسلمان ثابت کرنا ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب قرآن کی تعلیم کو خود پر لاگو کریں گے اور ہمارے کردار اور گفتار میں یکسانیت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن