تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیراہتمام شہادتِ سیدنا علی المرتضیٰ ؓ کانفرنس


لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں حضرت سیدنا علی المرتضیٰؓ کے یومِ شہادت کے سلسلہ میں ”شہادتِ سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ ”شہادتِ سیدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس“ کی صدارت پیر سید عامر سلطان شاہ بخاری نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ ضرب حیدری اور فکر مرتضوی اسلام کی حقانیت اور عظمت کی روشن دلیلیں ہیں۔ آپؓ ولایت کے تاجدار اور ہدایت کے روشن مینار ہیں۔ آپ کے کردار اور افکار سے قیامت تک روشنی بکھرتی رہے گی۔ حضرت مولا علیؓ کے فضائل و کمالات تاریخ ِاسلامی کا ایک روشن باب ہیں۔ حضرت محمد مصطفی کے زیر سایہ تربیت پانے کی وجہ سے آپؓ کے کردار کی سچائی اور افکار کی رعنائی منفرد تھی۔ حضرت سیدنا علی المرتضیؓ کا نام،مقام اورپیغام تینوں ہی بے مثال ہیں۔ قرآن وسنت کی تعلیمات کے مطابق آپ سے محبت کرناانسان کی بہت بڑی خوش بختی ہے۔ محبت مولا علیؓ اور اس کی شرائط کو سمجھنا فرائض میں سے ہے۔ جس کی حبِ علی ؓ کو اللہ تعالیٰ نے قبول کر لیا، وہ جنتی قرار پائے گا۔ بغض مولا علی ؓ رکھنے والوں کا دونوں جہاں میں کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن