مزدوروں کے حقو ق کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے: چوہدری محمودالاحد 


لاہور ( نیوز رپورٹر )صدر پاکستان ریلوے پریم یونین ورکشاپس ڈویژن چوہدری محمودالاحدنے کہا ہے کہ ماہ رمضان بڑی فضیلتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔ ماہ رمضان بڑی فضیلتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے رمضان المبارک کا آخری عشرہ باعث رحمت اور مغفرت کا بہترین ذریعہ ہے۔صدر پاکستان ریلوے پریم یونین ورکشاپس ڈویژن چوہدری محمودالاحد نے مزید کہا کہ مزدوروں کے حقو ق کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ریلوے ملازمین کو عید الفطر سے قبل ہی بروقت تنخواہیں اور پینشزکوپینشن ادا کی جائیں۔ان خیالات کا اظاہر انہوں نے ریلوے پریم یونین ورکشاپس کے عہدید داران کے اعزازافطار ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں شیح انور، رانا غلام محمد،مشتاق احمد خان ، محمد ارشد ،شیح انور صاحب اور رانا غلام محمدسمیت ریلوے پریم یونین کے عہدیداران و ذمہ داران کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن