کامران لاشاری کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ 

لاہور (نیوز رپورٹر)وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد والڈ سٹی اتھارٹی سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی تاریخی عمارت کے مختلف بلاکس کی تزئین و آرائش، تحفظ اور بحالی پر رہنمائی اور مدد حاصل کرنا تھا۔ وائس چانسلر نے کنگ ایڈورڈ کی پرانی عمارتوں کی بحالی کیلئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔ بریفنگ کے بعد بہاولپور بلاک پیتھالوجی اور فزیالوجی بلاک، فرید کوٹ بلاک شعبہ اناٹومی کا دورہ کیا گیا اور اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ ان تاریخی عمارتوں کو کیسے محفوظ کیا جائے۔ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی نے یونیورسٹی کے پرانے فن تعمیر کے ہر حصے کا دورہ کیا ان کا کہنا تھا کہ پٹیالہ بلاک کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی طرح ہمیں باقی عمارتوں کو بھی پنجاب اسپیشل پریمیسس آرڈیننس کے تحت ہیریٹیج بلڈنگ قرار دینا چاہیے۔کامران لاشاری نے یونیورسٹی کی بہتری کیلئے اپنی خدمات اور مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ فرینڈز آف میو کے وفد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن