زکوٰۃ بجٹ :05 ارب 80 کروڑ روپے کے تخمینہ کی منظوری

Apr 15, 2023

 فیصل آباد (آئی این پی)پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کا 26 واں اجلاس میا ں ابرار احمد سیکر ٹر ی زکوٰۃ وعشر حکومت پنجاب کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ظہور حسین سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجابِ، مولانا محمد یوسف خاں، ڈاکٹر ممتاز اخترفاضل ممبران پنجاب زکوٰۃ وعشرکونسل اور مختلف صوبائی محکمہ جات کے نمائندگان کے علاوہ رانا محمد سجاد بابر ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ وعشرپنجاب نے شرکت کی۔اجلاس میں زکوٰۃ بجٹ برائے سال2022-23 کے لئے 05 ارب 80 کروڑروپے کے تخمینہ کی منظوری دی گئی۔ کونسل نے گزارہ الاؤنس کی مد میں 03ارب19کروڑ روپے، نابینا افراد کے لئے گزارہ الاؤنس کی مد میں مبلغ 20 کروڑ 30لاکھ روپے کی بھی منظوری دی۔

مزیدخبریں