فیصل آباد (آئی این پی)ملک سے چمڑے کی مصنوعات کی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پردوفیصد اضافہ ہوا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا فروری 2023چمڑے کی مصنوعات کی برآمد سے ملک کو433.97 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوفیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات کاحجم 425.11 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔فروری میں چمڑے کی مصنوعات کی برآمد سے ملک کو51.59 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوجنوری میں 48.41 ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 47.27 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2022 میں چمڑے سے بنی مصنوعات کی برآمدات کامجموعی حجم 649.04 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔