4سکیموں کیلئے 4ارب 76کروڑ 19لاکھ 24ہزارروپے منظور

 لاہو ر (کامرس رپورٹر )پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 23 -2022 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے53ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی4ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 4ارب 76کروڑ 19لاکھ24ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ علی سرفراز حسین نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں اسلام آباد میں پنجاب ہاؤس کی تزئین و آرائش / بہتری کیلئے 83کروڑ 35لاکھ 75 ہزار روپے، مظفر گڑھ شہر میں گنیش واہ کینال سے کچہری چوک تک دو رویہ کیرج وے کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 55کروڑ 12 لاکھ 9ہزار روپے، جھنگ شہر سیوریج سسٹم کی بہتری اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیرکیلئے 2 ارب 55کروڑ 78 لاکھ 40 ہزار روپے اور میونسپل کمیٹی بہاولنگر میں واٹر سپلائی سسٹم کی توسیع اور بہتری کیلئے 81کروڑ 93 لاکھ روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ سہیل انور سمیت محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن