اسلام آباد (خبر نگار‘ خبر نگار خصوصی) قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز پیر سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل بروز جمعرات سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا۔ اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی منظوری آئین کے آرٹیکلز 54 (1) اور 56(3) کے تحت دی ۔16 اپریل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا نوٹیفکیشن منسوخ ہو گیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج‘ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو طلب
Apr 15, 2024