ایران کا حملہ روکنے کیلئے اسرائیل کو ایک ارب ڈالر سے زائد قیمت چکانا پڑی

Apr 15, 2024

تل ابیب (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیل کو ایران کے ڈرونز حملوں کو روکنے کے لیے ایک ارب ڈالر کی قیمت چکانا پڑی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملک کے دفاعی فضائی نظام نے ایران کے 100 سے زائد ڈرونز کو فضا میں ہی ناکارہ بناکر فوجی تنصیبات اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا لیکن ان حملوں کو روکنے میں ایک ارب سے زائد ڈالر خرچ ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ڈرونز حملوں دوران اسرائیلی جنگی طیارے فضا میں ہی رہے اور ہوائی اڈوں پر نہیں اْترے تاکہ ان ڈرونز کا نشانہ بننے سے بچ سکیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران کے 99 فیصد ڈرونز اور میزائلوں کو اردن کی فضاؤں میں ہی تباہ کر دیا تھا، اس لیے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

مزیدخبریں